25 عادات جو آپ کی زندگی بدل دیں گی
ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف ١٠ فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا ٩٠ فیصد اختیار آپ کے اپنے پاس ہے, خوش رہنا ایک آرٹ ہے .اس آرٹ کو سکھانے والے ماہرین چند سائنسی تحقیق پر ثابت شدہ ٹپس بتاتے ہیں، آج اپنے معلومات پیج کے دوستوں سے یہ ٹپس میں شئیر کررہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور ان سے فائدہ ہوگا۔ ضروری نہیں سب آپ کے کام کی ہوں مگر ٹرائی ضرور کیجئے ان میں سے ضرور کچھ نہ کچھ ٹپس آپ کے لئے مفید ثابت ہوں گی (1) دن میں ایک بار اپنی دستیاب نعمتیں شمار کر کے لکھ لی. (2). رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے بھرپور نیند لیں اور دوپہر میں بیس سے تیس منٹ آرام ضرور کریں۔ 3. ہفتے میں کم از کم تین بار گھر کے سب افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں 4. ہوسکے تو گھر کے اندر ایک گارڈن بنائیں دن کا کچھ وقت پودوں کے ساتھ گزاریں(5)۔. پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کیجیئے اگر نہیں کرسکتے تو کم از کم (کم از کم) Walk ضرور کریں۔اچھا ایک تجربہ کریں جب آپ بہت زیادہ پریشان ہوں تو پیدل چلنا شروع کردیں اور جب تک تھکاوٹ نہ ہو چلتے رہیں آپ دیکھئے گا آپ کا Stress level بہت ہی زیادہ کم ہوگیا ہے۔6. دن میں کسی نہ کسی کی غریب رشتہ دار ہمسایہ کی مدد ضرور کریں7. زرا سی اداسی آنے پر وضو کر لیں8. اپنی پسند کی خوشبو لگائیں9. پانی زیادہ پئیں کم از کم تین لیٹر جب اداس ہوں تو دو گلاس پئیں10. " نو کمپلین ڈے" یعنی "شکایت کے بغیر دن" منائیں, آج کسی سے کوئی شکایت نہیں کروں گا پھر دن بڑھاتے جائیں, نو کمپلین ویک, نو کمپلین منتھ11. گھر میں دفتر میں جدت ترازی کی مہم چلائیں, ہر روز ماحول میں کچھ تبدیلی کی کوشش کریں, گھر میں موجود سامان کی ترتیب بدلتے رہا کریں12. خاندان، دوست احباب، رشتہ داروں کو فون کریں ان کے دکھ درد میں حوصلہ دیں اور خوشیوں پر کھل کر مبارکباد پیش کریں13. مہینے میں دو بار دعوت کریں, کبھی رشتے داروں کو، کبھی دوست احباب کو کبھی اپنے بچوں کے دوستوں کو دعوت پر بلائیں14. لوگ کیا کہیں گے..! یہ سوچنا بالکل چھوڑ دی15. اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن یاد کیجئے اور ایسا زندگی بھر ہر روز کیا کیجیئے, چھوٹی سی چھوٹی خوشی کو یاد کریں, یہ یادیں آپ کو سارا دن خوش رکھیں گی16. صدقہ دیں اور سب سے آسان صدقہ مسکراہٹ ہے, ہلکی سی ایک مسکراہٹ تیز دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کی طرح دل کو ترو تازہ کردیتی ہے, خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں17۔ سفر کریں یعنی اپنے ماحول کی یکسانیت سے نکلیں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ کبھی پر فضا مقامات پر جائیں کبھی جنگلوں کا کبھی پہاڑوں کا رخ کریں کبھی کوئی پرانا قلعہ دیکھنے جائیں کبھی قبرستان کی طرف نکل جائیں اور کچھ دیر وہاں گزاریں۔18۔ اپنے دوستوں کے ساتھ کسی پارک ہوٹل میں جاکر ملیں اور اس ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں ہونا چاہیئے بس یوں ہی آپس میں خوش گپیاں لگائیں۔19. اپنی زندگی گزارنے کے انداز کو بدلیں سونے اٹھنے بیٹھنے کے طریقہ کو بدلیں20۔ سورج کے نکلنے اور غروب ہونے کے منظر کو دیکھیں۔ موسم کی تبدیلی کو محسوس کریں اس سے بھی آپ کو خوشی ملے گی۔21۔کبھی بھی بغیر بھوک نہ کھائیں جب بھوک شدید لگے پھر کھانا کھائیں آپ کو اس سے بھی خوشی محسوس ہوگی۔ اور ان شاء اللہ صحت بھی اچھی رہے گی۔22. خالص اللہ کی رضا کے لئے روزہ رکھیں۔ اور افطار کے وقت اللہ کا کثیر شکر ادا کریں23۔ پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں۔24۔ روز کے کچھ اوراد و وضائف مقرر کریں جیسے 166 بار لا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ۔ 70 مرتبہ استغراللہ 313 بار دروشریف وغیرہ پڑھیں۔25۔ فجرکی جماعت سے 30 منٹ پہلے اٹھ کر مسجد جائیں اور سنتیں پڑھ کر مسجد میں بالکل پرسکون ہوکر بیٹھ جائیں تمام دنیاوی خیالات سے بے نیاز ہو کر اللہ کے بارے میں سوچیں یا کوئی وضائف پڑھیں۔ یا اپنی قبر اور آخرت کے بارے میں سوچیں۔ یا اپنے اوپر ہونے والے اللہ تعالی کے احسنات کے بارے میں سوچ کر اس کا شکر ادا کریں ان شاء اللہ ایسی لذت ملے گی کہ بہت سی پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔
Comments
Post a Comment