Posts

Featured Post

25 عادات جو آپ کی زندگی بدل دیں گی

                                                                                                                                                                                                                                                                   ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف ١٠ فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا ٩...

مقبوضہ ہشمیر کے علاقے دھوبیون سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد علاقے میں کہرام

 مقبوضہ ہشمیر کے علاقے  دھوبیون سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد علاقے میں کہرام کل  16/07/2021 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع  بارہمولہ کے گاؤں دھوبیون سے دو کشمیری نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں  ان نوجوانوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ انڈین فورسز نے نوجوانوں کو اغواء کرکے قتل کیا ہے کیونکہ ان نوجوانوں کا کسی بھی مجاھدین تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بھارتی فوج اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے بے گناہ کشمیریوں کو اغواء کرکے شہید کرنے کے بعد لاشیں پھینک دیتی ہے تاکہ وادی میں خوف کی فضا قائم رہ سکے واضع رہے کہ رواں سال جنوری سے لے کر ابتک 78 مجاھدین انڈین فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں جبکہ انڈین فورسز نے اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے درجنوں بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لیا ہوا جبکہ اغواء کئے جانے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے

روس تو ٹوٹ گیا اب یقینی نیٹو فورس ختم کر دی جائے گی۔ تو اس یہودی عورت نے جواب دیا نہیں “اسلام ابھی باقی ہے

"روس تو ٹوٹ گیا اب یقینی نیٹو فورس ختم کر دی جائے گی۔ تو اس یہودی عورت نے جواب دیا نہیں “اسلام ابھی باقی ہے”. یہیں سے ابتدا ہوئی مسلمانوں کے خلاف ، مسلمان ممالک کو کمزور کرنے کی پالیسیاں اور انہیں تباہ کرنے کا عمل شروع ہو گیا اور اس کی ابتدا عراق تھا اور آخری ٹارگٹ پاکستان اور اس کے ایٹمی اثاثے ، پھر ساری دنیا نے دیکھا کہ عراق کو برباد کیا.اس پر یہ جھوٹ گھڑ کر کہ اس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں پھر لیبیاء کو تباہ کیا گیا پھر شام پر چڑھ دوڑے۔ ""لیکن پاکستان کو ایسے گھیرا نہیں جاسکتا تھا ۔ اس کے لیے 9/11 کا ایک بہت ہی خطرناک ڈرامہ رچایا گیا اور امریکہ اپنے سب حواریوں کے ساتھ افغانستان کی سر زمین پر آ بیٹھا۔ جس کے بعد بڑی ہوشیاری حکمت عملی سے پاکستان کو گھیر لیا گیا اور یہیں سے شروع ہوئی دنیا کی سب سے بڑی خطرناک گوریلا جنگ ، اس جنگ میں ہماری سیاسی قیادت نے نہایت ہی بھیانک کردار ادا کیا، بلیک واٹر کے دہشتگروں کو امریکہ سے اور دبئی سے براہ راست ویزے جاری کیے RAW اور CIA ""کلبھوشن یادیو کی شکل میں انڈیا بلوچستان کی سر زمین پر الگ ہی اپنا کھیل کھیل رہا تھا۔ شمالی اور جنو...

مقبوضہ وادی جموں و کشمیر کو ہندو سٹیٹ میں بدلنے کا انڈین پلان ترتیب

Image
قبوضہ وادی جموں و کشمیر کو ہندو سٹیٹ میں بدلنے کا انڈین پلان ترتیب  دہلی میں سینئر پولیس آفیسرز، گورنر،چیف سیکریٹری کشمیر  کی بی جے پی و دیگر سینئر راہنماؤں سے میٹننگ ہوئی جس میں  جموں ،ہندو اکثریتی علاقے کو ایک علیحدہ ریاست بنانے کا فیصلہ کیا گیا   وادی کشمیر کے مذید چھوٹے ٹکڑے کرکے نئی ڈویژن بنا کر  لداخ و سری نگر کے ساتھ ملایا جائے گا واضع رہے لداخ کو پہلے ہی تقسیم کیا جا چکا ہے  کشمیر کو دو نئے حصوں   جنوب اور شمالی میں تقسیم کر دیا جائے گا   جموں کو الگ ریاست جبکہ چناب اور جنوبی کشمیر کو الگ  ریاست بنانے کا فیصلہ نیز کیا گیا ہے   جنوبی کشمیر میں پنڈتوں کے لئے الگ پنڈت بستی بنائی جائے گی تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ مقبوضہ وادی کشمیر ایک ہندو سٹیٹ ہے  اس منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچانے کیلئے 5 اگست 2019 کو وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی طرح مذید فوجی دستے مقبوضہ وادی میں پہنچ چ  

بھارتی حکومت مشرقی لداخ میں چین کے خلاف

Image
بھارتی حکومت مشرقی لداخ میں چین کے خلاف اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی  (ورلڈ نیوز)بھارتی حکومت مشرقی لداخ میں چین کے خلاف اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ بھارتی اخبار کے مطابق ہندوستانی فوج کو مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ کا سامنا ہے ۔ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہندوستانی فوج عنقریب لیز پر اسرائیل سے 6 ہیرون ڈرن حاصل کرے گی ۔ یہ بغیر پائیلٹ کا ایرئیل سسٹم ہے ۔ہیرون ڈرن تقریبا 30 گھنٹوں تک مشن پر رہ سکتے ہیں ۔ ہیرون ڈرن کو ایل اے سی  پر تعینات کیا جائے گا ۔ جس کے ذریعہ سرحد پر چینی افواج کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی ۔ مغربی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ چند برسوں سے عالمی سطح پر  بھارت اسرائیل سے سب سے زیادہ ہتھیار اور دفاعی ٹیکنالوجی خریدتا رہا ہے۔ خاص طور پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو کچلنے کے لیے اسرائیل نے بھارت کو نا صرف دفاعی ساز و سامان مہیا کیا بلکہ وہ بھارتی فورسز کو تربیت بھی  دیتا رہا ہے۔ اسرائیل نے بھارت کو نا صرف سرحد پر رات کی تاریکی میں استعمال ہونے والے چشمے یا نائٹ وژن ڈیوائسز مہیا کیں بلکہ اس نے سرحدی ن...

بھارتی پیراملٹری فورسز کی مزید200 کمپنیاں مقبوضہ کشمیر

Image
بھارتی حکومت نے بھارتی پیراملٹری فورسز کی مزید200 کمپنیاں مقبوضہ کشمیر بھیج دیں   سری نگر:بھارتی حکومت نے  بھارتی پیراملٹری فورسز کی مزید200 کمپنیاں مقبوضہ کشمیر بھیج دی ہیں۔مغربی بنگال اور دوسری بھارتی ریاستوں سے بھارتی پیراملٹری فورسز  کے اہلکار شمالی کشمیر اور جموں پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی این ڈی ٹی وی  کے مطابق جموں و کشمیر میں نیم فوجی دستوں کی ایک بڑی تعداد پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے بیشتر کو شمالی کشمیر اور جموں خطے کے کچھ حصوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی غیر معمولی نقل وحرکت  نے کشمیریوں میں خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی اس طرح کی  نقل و حرکت دیکھنے کو ملی تھی ۔ 5 اگست 2019  کو بھارتی حکومت نے  جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق  جموں وکشمیر میں  حکام نے کہا ہے کہ فوجیوں کی نقل و حرکت  کسی بڑی پیشرفت کا پیش خیمہ نہیں ہے۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پہنچنے والے فورسز اہلکار ...

کالا باغ ڈیم بنا کر ہماری زمین ......

Image
حقائق کہتے ہیں ڈیم کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتا ہے  ڈیم نا ہوں تو دشمن ملک بغیر جنگ لڑے فتح حاصل کر لیتا ہے  جس ملک کی زرعی پیداوار ملکی ضرورت کے لئے پوری نا ہو وہ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتا ہے اور کسی بھی وقت معاشی پابندیوں کا شکار ہو کر مفلوج ہو جاتا ہے دشمن کو ایسے ملک سے لڑنے کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی جس کو پہلے ہی پانی کے بحران کا سامنا ہو  آج انڈیا نے ہمارے دریاؤں کا پانی صرف اس بہانے روکا ہوا ہے کہ ہمارے پاس ڈیم نہیں ہیں کیونکہ ڈیم نا ہونے کی وجہ سے پانی سمندر میں ضائع ہو رہا ہے اور انڈیا نے یہ سب ہمارے حکمرانوں کے ساتھ مل کر کیا ان حکمرانوں نے چند ٹکوں کے عوض ملک کا اتنا بڑا نقصان کر دیا جس کا خمیازہ آج ہم اور آئندہ ہماری نسلیں بھگتیں گی خدارا ہوش کے ناخن لیں ابھی وقت ہے  کہتے ہیں ڈوبتے کو تنکے کا سہارا بھی بہت ہوتا ہے تو آئیں اس تنکے کی مدد سے ساحل پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور 'کالا باغ ڈیم بنا کر ملک کو نقصان سے بچائیں وطن عزیز کو آج ہمارے اتحاد کی ضرورت ہے کالا باغ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا ڈیم بنے گا ہمیں بس جمہوروں کے نعروں سے باہر نکلنے ...