Featured Post
بھارتی حکومت مشرقی لداخ میں چین کے خلاف
بھارتی حکومت مشرقی لداخ میں چین کے خلاف اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی
(ورلڈ نیوز)بھارتی حکومت مشرقی لداخ میں چین کے خلاف اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ بھارتی اخبار کے مطابق ہندوستانی فوج کو مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ کا سامنا ہے ۔
اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہندوستانی فوج عنقریب لیز پر اسرائیل سے 6 ہیرون ڈرن حاصل کرے گی ۔ یہ بغیر پائیلٹ کا ایرئیل سسٹم ہے ۔ہیرون ڈرن تقریبا 30 گھنٹوں تک مشن پر رہ سکتے ہیں ۔ ہیرون ڈرن کو ایل اے سی پر تعینات کیا جائے گا ۔ جس کے ذریعہ سرحد پر چینی افواج کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی ۔
مغربی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ چند برسوں سے عالمی سطح پر بھارت اسرائیل سے سب سے زیادہ ہتھیار اور دفاعی ٹیکنالوجی خریدتا رہا ہے۔ خاص طور پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو کچلنے کے لیے اسرائیل نے بھارت کو نا صرف دفاعی ساز و سامان مہیا کیا بلکہ وہ بھارتی فورسز کو تربیت بھی دیتا رہا ہے۔
اسرائیل نے بھارت کو نا صرف سرحد پر رات کی تاریکی میں استعمال ہونے والے چشمے یا نائٹ وژن ڈیوائسز مہیا کیں بلکہ اس نے سرحدی نگرانی کے لیے بھارتی فورسز کی تربیت بھی کی۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment