"روس تو ٹوٹ گیا اب یقینی نیٹو فورس ختم کر دی جائے گی۔ تو اس یہودی عورت نے جواب دیا نہیں “اسلام ابھی باقی ہے”.
یہیں سے ابتدا ہوئی مسلمانوں کے خلاف ، مسلمان ممالک کو کمزور کرنے کی پالیسیاں اور انہیں تباہ کرنے کا عمل شروع ہو گیا اور اس کی ابتدا عراق تھا اور آخری ٹارگٹ پاکستان اور اس کے ایٹمی اثاثے ، پھر ساری دنیا نے دیکھا کہ عراق کو برباد کیا.اس پر یہ جھوٹ گھڑ کر کہ اس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں پھر لیبیاء کو تباہ کیا گیا پھر شام پر چڑھ دوڑے۔
""لیکن پاکستان کو ایسے گھیرا نہیں جاسکتا تھا ۔ اس کے لیے 9/11 کا ایک بہت ہی خطرناک ڈرامہ رچایا گیا اور امریکہ اپنے سب حواریوں کے ساتھ افغانستان کی سر زمین پر آ بیٹھا۔ جس کے بعد بڑی ہوشیاری حکمت عملی سے پاکستان کو گھیر لیا گیا اور یہیں سے شروع ہوئی دنیا کی سب سے بڑی خطرناک گوریلا جنگ ، اس جنگ میں ہماری سیاسی قیادت نے نہایت ہی بھیانک کردار ادا کیا، بلیک واٹر
کے دہشتگروں کو امریکہ سے اور دبئی سے براہ راست ویزے جاری کیے RAW اور CIA
""کلبھوشن یادیو کی شکل میں انڈیا بلوچستان کی سر زمین پر الگ ہی اپنا کھیل کھیل رہا تھا۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں عالمی قوتیں کھل کر اپنے مہرے اتار چکیں تھیں ، یہاں تک کہ سوات تک دہشتگرد پھیل گئے۔
یہ ایک ایسا جال تھا جس سے نکلنا اس قدر مشکل نظر آرہا تھا کہ امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے برملا نہ صرف یہ کہہ دیا گیا کہ 2015 میں پاکستان کا وجود ختم ہو جائے گا بلکہ اس کے کتنے ٹکڑے ہونگے نقشہ تک جاری کر دیا گیا۔ حالات اس سے بھی کہیں آگے جا چکے تھے۔
"" یہی وجہ ہے کہ اُس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے بیانیے میں کہا تھا کہ اصل خطرہ انڈیا نہیں بلکہ دہشتگرد ہیں ۔ انہی خطرناک حالات میں انڈیا نے کولڈ سٹارٹ جیسے منصوبے پر کام کرنا شروع کر دیا،
یہاں تک کہ انڈیا نے اس مشن میں استعمال ہونے والے جدید ہتھیار بھی خرید لیے اور بھارتی فوجیوں کو پوری طرح سے حملے کے لیے تیار کیا جا چکا تھا۔ان حالات میں ہماری امیدوں کی محور پاکستان آرمی ، انٹیلیجنس ایجنسز اور پاکستان کی سلامتی کے تمام ادارے ان حالات پر نہ صرف گہری نظر رکھے ہوئے تھے بلکہ اپنے مہرے بڑی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھا رہے تھے،،،،،،،،،،،-
""ہمارے سائنسدان دن رات میزائل ٹیکنالوجی کو ایڈوانس کرتے چلے جارہے تھے، بھارت کے نئے اور جدید دفاعی نظام کو دیکھتے ہوئے ہمارے سائنسدانوں نے بھی اپنے مزائلوں کو جدید سے جدید تر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تمام ورک اپ کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع ہو گیا۔ مجاہدین اسلام پاکستان آرمی ان خارجی کتوں اور غیر ملکی طاقتوں کی آلہ کاروں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی۔
""پھر چشم فلک نے دیکھا کہ کہ وہ دہشتگرد جو ساری دنیا کو بھگا بھگا کر مار رہے تھے ۔ پاکستان کے شیر دل جوان ان کو بھگا بھگا کر موت کی وادیوں میں بھیج رہے تھے۔
میرے مجاہد آندھیوں کی رفتار سے دشمن کو کاٹتے چلے گئے امریکہ اپنے حواریوں سمیت سکتے کی حالت میں چلا گیا ، پاکستان آرمی نے اپنے تمام علاقے کلئیر کروائے بلکہ پاکستان کے اندر آئے CIA، Black Water اور RAW اور دوسرے دہشتگرد پکڑ پکڑ کر موت کے گھاٹ اتارے جانے لگے۔ بالا آخر امریکہ بھی چلا اٹھا کہ ہمارے ٹورسٹ غائب ہو رہے ہیں۔
حالانکہ وہ ٹورسٹ نہیں بلکہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کے کارکن تھے جو کہ ٹورسٹ ویزے پر پاکستان بھیجے گئے تھے۔ کلبھوشن یادیو جیسے سانپ بھی اپنے گروہ سمیت پکڑے گئے، یوں پھر سے پاکستان امن کا گہوارہ بننے لگا۔اور تاریخ میں پہلی بار پاکستان گوریلا وار کا فاتح اعظم بن کر دنیا کے سامنے آیا اب جوابی وار شروع ہے اور دشمن کی چیخوں سے آسمان ہل رہا ہے ۔
دشمن جانتا ہے کہ وہ میدان جنگ میں پاکستان کی فوج سے نہیں جیت سکتا ، کیونکہ اس فوج کے ساتھ ایک دوسری فوج بھی کھڑی ہے اور وہ فوج 22 کروڑ کی تعداد جو کہ پاکستان کی عوام کی شکل میں ہے۔
Comments
Post a Comment