Featured Post

25 عادات جو آپ کی زندگی بدل دیں گی

                                                                                                                                                                                                                                                                   ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف ١٠ فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا ٩...

کالا باغ ڈیم بنا کر ہماری زمین ......

حقائق کہتے ہیں

ڈیم کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتا ہے 

ڈیم نا ہوں تو دشمن ملک بغیر جنگ لڑے فتح حاصل کر لیتا ہے  جس ملک کی زرعی پیداوار ملکی ضرورت کے لئے پوری نا ہو وہ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتا ہے اور کسی بھی وقت معاشی پابندیوں کا شکار ہو کر مفلوج ہو جاتا ہے دشمن کو ایسے ملک سے لڑنے کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی جس کو پہلے ہی پانی کے بحران کا سامنا ہو 

آج انڈیا نے ہمارے دریاؤں کا پانی صرف اس بہانے روکا ہوا ہے کہ ہمارے پاس ڈیم نہیں ہیں کیونکہ ڈیم نا ہونے کی وجہ سے پانی سمندر میں ضائع ہو رہا ہے اور انڈیا نے یہ سب ہمارے حکمرانوں کے ساتھ مل کر کیا ان حکمرانوں نے چند ٹکوں کے عوض ملک کا اتنا بڑا نقصان کر دیا جس کا خمیازہ آج ہم اور آئندہ ہماری نسلیں بھگتیں گی

خدارا ہوش کے ناخن لیں ابھی وقت ہے 

کہتے ہیں ڈوبتے کو تنکے کا سہارا بھی بہت ہوتا ہے تو آئیں اس تنکے کی مدد سے ساحل پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور 'کالا باغ ڈیم بنا کر ملک کو نقصان سے بچائیں

وطن عزیز کو آج ہمارے اتحاد کی ضرورت ہے کالا باغ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا ڈیم بنے گا ہمیں بس جمہوروں کے نعروں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہےاور ملکی مفاد کے بارے میں متحد ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے

ڈیم ہونگے تو خوشحالی آئے گی 

ڈیم نا ہوں تو بد حالی آئے گی

ڈیم سے ہی زراعت پروان چڑھتی ہے

ملکی زرمبادلہ اور ایکسپورٹ بڑھتی ہے

ڈیم سے فالتو پانی ذخیرہ کیا جاتا ہے

سمندر میں ضائع ہونے سے بچایا جاتا ہے

ملک میں نہروں کا تو جال ہے

پر ہائے افسوس ڈیموں کا کال ہے

ڈیموں میں جہاں مچھلی بھی پلتی ہے

وہاں مفت میں بجلی بھی بنتی ہے

ڈیم نا ہوں تو ملک ویران ہے

قحط سالی اور پانی کا بحران ہے

معاشی دشمنوں کی چالوں میں نا آئیں گے

کالا باغ ڈیم ہر صورت میں بنائیں گے

کالا باغ ڈیم قدرت کا شہکار ہے

دو طرف پہاڈ ہیں سامنے بند باندھا تو تیار ہے

ملک کا پیسہ ملک میں رہے گا

بجلی بنے گی پانی بچے گا 

Comments

Popular posts from this blog

25 عادات جو آپ کی زندگی بدل دیں گی

روس تو ٹوٹ گیا اب یقینی نیٹو فورس ختم کر دی جائے گی۔ تو اس یہودی عورت نے جواب دیا نہیں “اسلام ابھی باقی ہے

( LAW OF PAKISTAN ) پاکستان کی اہم دفعات جنہیں ہر پاکستانی کو جاننا چاہیے