Featured Post
11 قیمتی دعائیں جو ہر مسلمان کو اپنے لئیے مانگنی چاہییں ۔
10 قیمتی دعائیں جو ہر مسلمان کو اپنے لئیے مانگنی چاہییں خواہ کوئی بھی مہینہ اور کوئی بھی وقت ھو۔اسے آپ اپنے پاس لکھ کر محفوظ کریں اور ترجمہ پر غور کر کے پڑھیں یا موبائل سے ہی پڑھیں.
سب سے پہلے اور سب سے زیادہ نمازی بننے کی دعا کریں کیونکہ اکثر لوگ رمضان کے بعد بے نمازی بن جاتے ہیں یا نماز میں کافی سُستی کرتے ہیں۔
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاةِ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنا وَتَقَبَّلْ دُعاءِ ۔
اے میرے رب! تو مجھے اور میری اولاد کو نمازی بنا دے ! اے میرے رب تو میری دعا قبول کر لے۔
( سورہ ابراہیم:40)
نیکی کے بعد گناہ طرف لوٹنے سے ہر وقت بچنے کی دعا کریں۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْحَوْرِ بَعْدَ الْكَوْرِ
اے اللہ میں اس بات سے پناہ مانگتا/مانگتی ھوں کہ ایمان کے بعد کفر،اطاعت کے بعد نافرمانی،خیر کے بعد شر، نیکی کے بعد بُرائی کے طرف لوٹوں۔
( صحیح مسلم)
ہدایت کے بعد گمراہی کی طرف جانے سے بچنے کی دعا کریں:
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ.
اے ہمارے رب ہمیں ہدایت دینے کے بعد ھمارے دل ٹیڑھے نہ کر دے اور ھمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما،یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے والا ھے۰
( سورہ اٰل عمران:8)
نیکی پر استقامت کی دعا کریں کیونکہ اکثر لوگ نیک صالح بننے کے بعد پھر اللہ تعالی کے نافرمان بن جاتے ہیں۔
يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ.
اے دلوں کے الٹ پلٹ کرنے والے تو میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ۔
( مُسند احمد)
يَا مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى طَاعَتِكَ.
اے دلوں کے پھیرنے والے اپنی اطاعت وبندگی پر مجھے قائم رکھ۔
(مسنداحمد)
گمراہی سے پناہ مانگیں:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي.
اے اللہ! میں تیری عزت کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ھوں کہ تو مجھے گمراہ کر دے ،تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
( صحیح مسلم)
اپنے آپ کو تقوی و پرھیزگاری ملنے کی دعا کریں:
اللَّهُمَّ اٰتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا.
اے اللہ! میرے نفس کو تقوی وپرہیزگاری عطا فرما اور اسے پاک کر دے، تو ہی سب سے بہتر اسے پاک کرنے والا ھے ،تو ہی اس کا ولی اور مالک ہے۔
( صحیح مسلم)
اپنے لئے ہدایت کی دعا مانگیں:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى.
اے اللہ! میں تجھ سے اپنی ہدایت اور اپنی پرھیزگاری اور اپنی پاکدامنی اور اپنی بے نیازی کا سوال کرتا ھوں۔
( صحیح مسلم)
دنیا میں اعمال صالحہ بجا لانے اور اخرت کی بھلائی کی دعا مانگیں:
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ.
اے ہمارے رب! تو مجھے دنیا میں نیکی دے (یعنی اعمال صالحہ کی توفیق دے)اور آخرت میں بھی بھلائی سے نواز اور مجھے جہنم کی آگ سےبچا لے۰
( سورة البقرۃ)🍃
اپنی زندگی میں نیکیاں زیادہ کرنے کی دعا مانگیں:
اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي وَأَصلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي فِيهَا مَعَادِي وَاجْعَلْ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ وَاجْعَلْ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ.
اے اللہ!تو میرے دین کو درست فرما دے جو میرا اصل سہارا ھے اور میری دنیا درست فرما دے جس میں میری روزی روٹی ہے،اور میری آخرت درست فرما دے جہاں میرا لوٹنا ھے،اور میری زندگی کو ہر نیک کام میں اضافے کا باعث بنا اور موت کو میرے لئے ہر شر سے راحت حاصل کرنے کا باعث بنا۔
( صحیح مسلم)🌼
قیامت کے دن سوال وجواب میں آسانی کی دعا کریں:
اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا
اے اللہ! تو میرا اسان حساب لے۔
( مُسند احمد)
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment