Featured Post
شاہ رخ خان نے دیے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب,
بالی وڈ اداکار چاہ رخ خان نے انٹرنیٹ پر سب سے زیدہ پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہویے ایک وڈیو جاری کی ہے۔سوال نمبر 1: کیا شاہ رخ خان کے جسم پر کویی ٹیٹو بنا ہوا ہے؟
جواب: جی نہیں میرے جسم پر کویی ٹیٹو نہیں ہے۔لیکن یہ میرے کمرے میں لگی تصویر پر ہے جو کہ بہت بڑا ہے اور یہ میرے داییں کندھے سے شروع ہو کر سینے تک جاتا ہے۔لیکن ابھی میرے جسم پر کویی ٹیٹو نہیں ہے۔
سوال نمبر 2: کیا شاہ رخ خان کے پاس اپنا پرییویٹ طیارہ ہے؟
جواب:ابھی تو نہیں لیکن میں اس پر کام کر رہا ہوں اگر میری آنے والی فلم ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرتی ہے تو میں سب سے پہلے اسے خریدوں گا اس لیے آپ زیادہ سے زیادہ میری فلم کو دیکھیں۔
سوال نمبر 3: شاہ رخ خان کا فون نمبر کیا ہے؟
جواب:میرا فون نمبر ہے 5559960321 پر آپ کسی بھی وقت آدھی رات سے پہلے کال کر دکتے ہیں یا آپ میسج چھوڑ سکتے ہیں میں آپ کے میسج پر واپسی جواب بھیج دوں گا۔
سوال نمبر 4: شاہ رخ خان کا اصلی نام کیا ہے؟
جواب: بہت عرصہ پہلے میں نے یہ بات بتایی تھی کہ میری دادی میرا نام عبدالرحمن رکھنا چاہتی تھی لیکن میرے والد نے میرا نام شاہ رخ خان رکھا۔
سوال نمبر 5: کیا شاہ رخ خان دنیا کا امیر ترین ایکٹر ہے؟
جواب: نہیں میں دنیا کا امیر ترین ایکٹر نہیں ہوں۔کیونکہ میرے پاس اپنا پراییویٹ طیارہ بھی نہیں ہے لیکن میں اس بارے میں زیادہ توجہ نہیں دیتا ۔مجھے صرف زندگی میں اچھی چیزیں کرنے کا شوق ہے۔
سوال نمبر 6: شاہ رخ خان کی ملاقات گوری سے کب ہویی؟
جواب: میں اس سے ایک پارٹی میں ملاجو کہ ایک سکول پارٹی تھی۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment