Featured Post
اپنی ترجیہات کو بدلیے
اور پھر رویوں کو بدلتے دیکھالوگ مصروف ہو گئے اتنے مصروف کہ چند لمحے نہ دے سکے لیکن پتہ ہے کیا
مجھے لگتا ہے کوئی بھی مصروف نہیں ہوتابس اہمیت، ترجیحات بدل جاتی ہیں لوگ بدل جاتے ہیں،اور الزام وقت اور مصروفیات کو سہنا پڑتا ہےکوئی بھی رشتہ ہو وہ اظہار مانگتا ہےآپ روز نہ بتائیں کسی کو کہ وہ آپ کے لیے کتنا اہم ہےلیکن کبھی کبھی بتانا ضروری ہوتا ہےاس احساس سے رشتے زندہ رہتے ہیں
چاہے وہ دوستی ہو، والدین ہوں، میاں بیوی ہو، بہن بھائی ہوںکوئی آپ کے بغیر مر نہیں جاتالیکن آپکے کچھ پیار بھرے الفاظکسی کے چہرے پہ مسکراہٹ لا سکتے ہیں کسی کا دن بنا سکتے ہیں
نجانے ہم نے خود کو کیوں اتنا مصروف کر لیا ہےخود پہ ایک انا کا خول چڑھا لیا ہےدوسروں کا احساس چھوڑ دیا یےانسان تو محبت کا پیکر تھا یہ نفرتوں کا سامان تو نہیں تھا آجکل کے ڈیجیٹل دور میں، ہر کوئی آنلائن نظر آتا ہے
فضول کی سکرولنگ کی جا سکتی یے اسکا وقت ہے لیکن اپنوں کے لیے چند منٹ نہیں خدارا اپنی ترجیحات کو بدلیں فطرت کو بدلنے کی کوشش نہ کریں رشتوں کو زندہ رہنے دیں محبت کے دو بول، بول دیا کریں اگلا شاید آپ کے دو لفظوں کی آس میں ہو اپنے اندر کے انسان کو جگاییں۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment